اٹلی سے ترسیلات زر میں 44 فیصد سے زائد نمو ریکارڈ

June 22, 2022

اسلام آباد (اے پی پی) اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 44.5 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2021 سے لیکرمئی 2022 تک کی مدت میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 780.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 44.5 فیصدزیادہ ہے۔