کیا اسرائیلی سائنسدان بوڑھے افراد کو پھر سے جوان کرسکیں گے؟

June 25, 2022

بوڑھا ہونا یا دکھائی دینا کسی کو پسند نہیں لیکن زندگی کی یہ حقیقت اب شاید انسان ٹال سکے کیونکہ اسرائیلی سائنسدان بوڑھے افراد کو پھر سے جوان کرنے کے طریقے پر کام کررہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 20 سالہ تحقیق کے بعد اسرائیلی سائنسدانوں کی جانب سے دعویٰکیا گیا ہے کہ انہوں نے بوڑھے انسانوں کی جلد کو دوبارہ جوان بنانے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ تحقیق لیبارٹری میں چوہوں پر کی گئی جس کے بعد سائنسدانوں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ بوڑھے انسانوں کی جلد کو بھی جوان انسانوں کی جلد میں بدلا جاسکتا ہے۔

تحقیق میں شامل پروفیسر ایمس گلہار






اس تحقیق میں کچھ غیرملکی ڈاکٹرز اور پروفیسرز بھی شامل ہیں، یہ تحقیق ایک معروف سائنسی جریدے میں شائع بھی ہوئی ہے۔