کراچی میں بجلی 5 روپے27 پیسے یونٹ مہنگی

June 25, 2022

کراچی والوں کے لئے بجلی مہنگی ہوگئی، ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کے لئے اپریل 2022ء کے بلوں میں فی یونٹ 5 روپے 27 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، یہ اضافہ جولائی کے بل میں وصول کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں کے الیکٹرک نے مئی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی 11 روپے 33 پیسے اضافے کی درخواست جمع کرائی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا کے قوانین کے مطابق ماہانہ سماعت 4 جولائی کو ہوگی، اس اضافے کا اطلاق ایک مہینے کے بل پر ہوگا۔