• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2005 سے کراچی کی خوشحالی سے جڑے ہیں، کے الیکٹرک سرمایہ کار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کے سعودی اور کویتی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد، وزیر اعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی عہدےداروں سے ملاقات،کے الیکٹرک سرمایہ کار شیخ عبدالعزیز نے کہاہےکہ 2005سے کراچی کی خوشحالی سے جڑے ہیں، ٹیرف ڈفرینشل کلیمز سمیت دیگر واجبات کی تاخیر سے ادائیگی مالی سالمیت پر منفی اثر ڈا ل رہی ہے۔

 ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق الجومعہ ہولڈنگ کمپنی کے ایم ڈی شیخ عبد العزیز الجومعہ، نیشنل انڈسٹریز گروپ کے سی ای او ریاض ادریسی کے زیر قیادت سعودی و کویتی وفد نے وزیر اعظم سمیت وزراء توانائی، خزانہ اور خارجہ امور سے ملاقات میں پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

 اس موقع پر شیخ عبد العزیز نے کہا کہ ہم 2005سے پاکستان اور کراچی کی خوشحالی کی کاوشوں سے جُڑے ہیں، وفد نے وزیرِ اعظم کو گزشتہ 17سال میں کراچی میں بجلی کے نظام میں پیش آنے والی بہتری سے آگاہ کیا۔

 ملاقات میں موجودہ صورتحال میں کے الیکٹرک اور پاکستان کے شعبہ توانائی کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور کہا کہ ٹیرف ڈفرینشل کلیمز سمیت دیگر واجبات کی ادائیگی میں تاخیر سے کے الیکٹرک کی مالی سالمیت پر منفی اثر پڑرہا ہے۔

 ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کے سعودی اور کویتی سرمایہ کاروں نے وزیر اعظم کی جانب سے ٹاسک فورس کی تشکیل کے فیصلے کا خیر مقدم کیا،سرمایہ کاروں کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ ٹاسک فورس جلد مسائل کا پائیدار حل نکالے گی، وفد نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اہم خبریں سے مزید