اسلام آباد ہائیکورٹ، ایف آئی اے کو پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ مریم ملک کو کال اپ نوٹس پر نظر ثانی کی ہدایت

June 25, 2022

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مریم ملک کو کال اپ نوٹس پر نظر ثانی کی ہدایت جاری کی ہے۔ جمعہ کو سماعت کے موقع پر درخواست گزار مریم ملک کی جانب سے ایمان زینب حاضر مزاری ایڈووکیٹ پیش ہوئیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ ایاز خان عدالت میں پیش ہوئے اور جواب جمع کرایا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ایف آئی اے جو کر رہا ہے ایسا نہ کرے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو کال اپ نوٹس پر نظرثانی کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔