فلم ’پٹھان‘ میں دیپیکا اور شاہ رخ خان کا ہیئر اسٹائل ایک جیسا ہے؟

June 26, 2022

فائل فوٹو

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہفلم ’پٹھان‘ میں اُن کا اور دیپیکا پڈوکون کا ہیئر اسٹائل ایک جیسا تھا۔

سُپر اسٹار نے گزشتہ روز 25 جون کو انڈسٹری میں تین دہائیاں مکمل کیں اور اس خاص دن پر، انہوں نے پہلی بار انسٹاگرام پر لائیو سیشن بھی کیا۔

اس سیشن میں شاہ رخ خان نے مداحوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ میں اپنے نئے روپ کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔

شاہ رخ خان نے سیشن کے دوران کہا کہجب پٹھان میں میرے روپ کی بات آتی ہے تو مجھے فلم میں اپنے لمبے بال سب سے زیادہ پسند ہیں۔

اداکار نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بالوں کا واحد مسئلہ یہ تھا کہ ان کا اور دیپیکا پڈوکون کا ایک ہی ہیئر اسٹائل تھا جس کی وجہ سے وہ دونوں ایک جیسے ہی نظر آرہے تھے۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ اس مسئلے کی وجہ سے میں نے اپنے کیریئر میں پہلی بار اپنی ٹیم کے ساتھ اپنے ہیئر اسٹائل پر بات کی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر یہ فلم ان کے مداحوں کو پسند آئی تو مستقبل میں پٹھان 2 بھی آسکتی ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ لوگوں کو فلم پسند آئے گی، ہم سب نے کام کیا ہے اور اس پر بہت محنت کر رہے ہیں۔