سدھو موسے والا کا آخری گانا یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا

June 26, 2022

فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت میں یوٹیوب نے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے آخری گانے SYL کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا ہے، گانا 23 جون کو ریلیز کیا گیا تھا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا کا پنجاب کے پانی کے مسئلے پر بنایا گیا آخری گانا SYL بھارت میں یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا جوکہ سدھو موسے والا کے آخری گانے کا لنک تھا جس پر لکھا تھا کہ ویڈیو دستیاب نہیں ہے، حکومت کی جانب سے قانونی شکایت کی وجہ سے یہ مواد اس کنٹری ڈومین پر دستیاب نہیں ہے یعنی سدھو کا یہ گانا بھارت میں دستیاب نہیں ہے۔

دوسری جانب اگر ہم پاکستان کی بات کریں تو پاکستان میں سدھو موسے والا کا آخری گانا SYL یوٹیوب پر موجود ہے۔

سدھو موسے والا کے اس گانے کو اب تک 27 ملین سے زائد افراد یوٹیوب پر سُن چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس گانے کو خود سدھو موسے والا نے گایا، لکھا اور کمپوز کیا اور جیسے ہی یہ گانا ریلیز ہوا تو مداح جذباتی ہوگئے تھے۔

پنجابی گلوکار کو 29 مئی کو ضلع مانسا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا