بلوچستان، انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

June 26, 2022

فائل فوٹو

بلوچستان کے 18 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی۔

ایمرجینسی آپریشن سینٹر کے مطابق چار ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم 7 روز اور دیگر 14 اضلاع میں 5 روز جاری رہے گی۔

پولیو مہم کے دوران صوبے کے 18 اضلاع میں 12 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ایمرجینسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے پولیو ہائی رسک اضلاع میں کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللّٰہ اور چمن شامل ہیں جبکہ جعفر آباد، نصیرآباد، لورالائی، خضدار، مستونگ، قلعہ سیف اللّٰہ، شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل، صحبت پور، نوشکی، ڈیرہ بگٹی، چاغی اور لسبیلہ میں بھی مہم چلائی جائے گی۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں 17 ماہ سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، پولیو کا آخری کیس27 جنوری 2021 کو رپورٹ ہوا تھا۔