این اے 245 ضمنی انتخابات: ڈاکٹر فاروق ستار کے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی منظور

June 27, 2022

فائل فوٹو

کراچی کے این اے 245 ضمنی انتخابات کے لیے ڈاکٹرفاروق ستار کے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

این اے 245 ضمنی انتخابات کے لیے پی ایس پی کے امیدوار ارشد وہرہ اور مہاجر قومی مومنٹ کے امیدوار محمد شاہد کے کاغذات بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔

اس موقع پر سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اس حلقے میں میرے کاغذات منظور کرلیے گئے ہیں، میرا الیکشن لڑنے کا مقصد عوام کی آواز ایوان بالا تک پہنچانا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ 2018 کے الیکشن کے بعد کراچی کو بہت نظر انداز کیا گیا، ایم کیو ایم کی تمام شاخوں کو اب ایک ہونے کی ضرورت ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے آج تک کراچی کو ایک قطرہ پانی کا نہیں دیا، ہمیں اٹھارویں ترمیم کا رونا نہیں رونا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے سوالیہ انداز میں کہا کہ مجھ پرتنقید کرتےہیں وہ پہلے خود کو دیکھیں وہ کس کے وزیر ہیں؟ خالد مقبول کا سچا دوست ہوں،خالد بھائی اپنے ارد گرد دیکھیں۔