پولیس مقابلہ، اغواء برائے تاوان کے 3 ملزمان ہلاک، کار اور اسلحہ برآمد

June 29, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اے وی سی سی اوراے وی ایل سی پولیس نے مبینہ مقابلے میں اغواء برآئے تاوان کے بین الصوبائی گروہ کے3ملزمان ہلاک ہوگئے، پولیس نے دوران اغواء چھینی گئی کا ر اور اسلحہ بر آمد۔ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق 22جون کو ائیر پورٹ سے بھائی کی ہمراہ گھر جا تے ہوئے مغوی عدنان رفیع کو 5سے6 ملزمان بلوج کا لو نی ایکسپریس وے سے کا ر سمیت اغواء کر کے لے گئے تھےاور مغوی اغواء کا روں کو 25لاکھ روپے تا وان ادا کر کے واپس آیا تھا۔ مقدمےکے اندراج کے بعد اے وی سی سی اور اے وی ایل سی پولیس نے ملزمان کا تعلق ملتان کے اغواء برآئے تاوان کے بین الصوبائی گروہ سے ہو نے کا پتہ لگاکر ملزمان سے متعلق مزید معلومات کے لئے ملتان پولیس سے رابطہ کیا اورانٹیلی جنس انفارمیشن حا صل کر کے ملزمان تک پہنچنے میں کا میاب ہو گئے۔اور اسٹیل ٹا ؤن کے علاقے میں ملزمان کی مو جودگی کی اطلاع ملنے پر ان کی گرفتاری کے لئے مشترکہ کارروائی کی جس پر ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے پو لیس پر فائرنگ کر دی،پولیس کی جوابی کا رروائی میں ملزمان ھلاک ہو گئے۔ پولیس نےملزمان سے دوران اغوا چھینی گئی کار اوراسلحہ بر آمد کر لیا۔ جن کےمقدمات تھا نہ اسٹیل ٹاؤن میں درج کئے جا رہے ہیں۔ پولیس کےمطابق ہلاک ہوئے والےملزمان کی شناخت نوید احمد ولد اللہ یار۔منصو ر وریام ولد سید رسول اور شہباز ملک ولد خان محمدکے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے کار نمبرBCD-369 جو بلوچ کا لو نی سےدوران اغوا چھینی گئی تھی اوراسلحہ برآمد کرلیا۔پو لیس مقابلے کے مقدمات تھا نہ اسٹیل ٹاؤن میں درج کر کے مزید تفتیش جا ری ہے۔