کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیشن جج جنوبی نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کے خلاف فارن ریگولیشن ایکٹ کے تحت درج کیس میں ملزم کو 22 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا،ایف آئی اے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں سے متعلق معلومات کرنی ہیں ،ضمیر عباسی نے اپنے والد ،اہلیہ اور فرنٹ مینوں کے نام پر بے نامی اکاؤنٹس بنائے ، مختلف عہدوں پر رہ کر کرپشن کی اور بڑی رقم حوالہ ہنڈی سے بیرون ملک منتقل کی، بیرون ملک فنڈز کو مینج کرنے کے لیے 24غیر ملکی دورے کیے۔