کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد میں موٹر سائیکلوں پرسوار ملزمان سگریٹ کمپنی کے سپلائر جبران سے اسلحے کے زور پر2 موبائل فون،کمپنی کی ڈیوائس،2 لاکھ روپے مالیت کی سگریٹ اور اس کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ، شہری کی جانب سے اطلاع پر مدد گار 15 ناظم آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی،شہری نے بتایا کہ اسکی چھینی گئی موٹر سائیکل کی ٹریکر لوکیشن معلوم ہورہی ہےجس پر پولیس نے ناظم آباد گول مارکیٹ پہنچ کر چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔