کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایپکا میٹرک بورڈ کراچی کے منتخب نمائندوں صدرسلمان احمدخان، سینئر نائب صدر ارشاد علی جمالی،جنرل سیکرٹری شکیل لقمان اور دیگر عہدیداروں نےچیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر مشرف علی راجپوت سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اورایپکا کے جائز مطالبات حل کرنے پر شکریہ ادا کیا،سلمان احمد خان اور شکیل لقمان نے کئی برسسے فوتگی کوٹے پر کام کرنے والے ملازمین کو ریگولر اور ملازمین کے رکے ہوئے پروموشن کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔