کراچی( اسٹاف رپورٹر) شہریوں کو سبسڈی فراہم کر نے کیلئے کراچی انتظامیہ متحرک ، اسسٹنٹ کمشنرز کو پیٹرول پمپس پر موجود رہنے کی ہدایت ، تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سیدحسن نقوی نے کراچی میں پیٹرول پمپس پر شہریوں کو حکومتی سبسڈی کے حصول میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو فوری ان کے دفتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کی ہے، پیٹرول پمپس پر متعلقہ معلومات پر مشتمل بینرز آویزاں کیے جائیں گے، جبکہ شہریوں کو سبسڈی کے طریقۂ کار سے آگاہ کیا جائے گا، عوام کی سہولت اور سبسڈی کے حصول میں ضروری معلومات و معاونت فراہم کرنے کے لیے تمام اسسٹنٹ کمشنرز دفاتر میں بھی رہنمائی ڈیسک قائم کرنے اور پیٹرول پمپس پر موجود ر ہ کر شہریوں کو ذاتی طور پر معاونت فراہم کر نے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ وہ ٹریفک اور عوامی رش کے انتظامات کی بھی نگرانی کریں۔