• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظ حرمین شریفین، مرکزی جمعیت اہل حدیث نے یوم اظہار یکجہتی منایا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی ہدایت پر جمعے کو کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے یوم اظہار یکجہتی منایا گیا ،جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علما کرام نے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت پوری امتِ مسلمہ کا مشترکہ دینی فریضہ اور ایمانی تقاضا ہے ، کارروائیاں نہ صرف اسلامی اقدار کے خلاف بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد پر حملہ ہیں ، ان مقدس مقامات کی عظمت و حرمت ہر مسلمان کے دل کی دھڑکن ہے، اور ان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا،علما کرام نے اپنے بیانات میں یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے مقدس سرزمین اور خطے کے امن کو درپیش خطرات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کارروائیاں نہ صرف اسلامی اقدار کے خلاف ہیں بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد پر حملہ ہیں، ایسے عناصر دراصل عالمِ اسلام میں انتشار اور بدامنی پھیلانے کے ایجنڈے پر کاربند ہیں، جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا،علما کرام نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ حرمین شریفین کے تحفظ کے حوالے سے عالمِ اسلام کے ساتھ مل کر ہر ممکن عملی اقدامات کرے، تحفظِ حرمین شریفین کے لیے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید