اسلاموفوبیا، برطانیہ میں مسلمانوں کو کسی بھی وقت حملے کا خدشہ

June 29, 2022

لندن (جنگ نیوز )برطانیہ میں مسلمانوں کو کسی بھی وقت حملے کا خدشہ ہے، تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں مسلم کمیونٹی کے ایک رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ یہاں رہنے والے مسلمانوں کو ان پر ’کسی بھی وقت حملے‘ کا خدشہ رہتا ہے۔

لندن میں فنسبری پارک کے چیئرمین محمد کوزبر نے کہا ہے کہ برطانیہ میں اسلاموفوبیا کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔2017 میں فنسبری پارک مسجد دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنی تھی۔

محمد کوزبر نے مزید کہا کہ ’ہماری کمیونٹی اب بھی خوف محسوس کرتی ہے اور ان کو کسی بھی وقت حملے کا خدشہ ہوتا ہے۔ ایسا ایک بار نہیں ہوا۔ صورت حال مزید بدتر ہوگئی ہے۔