لوڈشیڈنگ ٹاپ ٹرینڈ، میمز بننا شروع

June 29, 2022

لوڈشیڈنگ پر اب تک لگ بھگ 18 ہزار ٹوئٹس کیے جا چکے ہیں

ملک بھر میں جاری طویل لوڈشیڈنگ کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’لوڈشیڈنگ‘ ٹاپ ٹرینڈ پر آ گیا، صارفین کی جانب سے مزاحیہ میمز وائرل ہونے لگیں۔

ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں رہنے والے لفظ لوڈشیڈنگ (#Loadshedding)پر اب تک لگ بھگ 18 ہزار ٹوئٹس کیے جا چکے ہیں۔


میر حمزہ نامی صارف نےٹوئٹر پر کراچی کی ایک تصویر شیئر کی ہے اور لکھا ہےکہ روشنیوں کا شہرآج کل اندھیروں کا شہر بن گیا ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ بجلی کے بغیر رات گزارنا اب معمول بن گیا ہے جبکہ شیراز نامی صارف نے لوڈشیڈنگ کے فوائد شیئر کردیئے۔

خیال رہے کہ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 500 میگا واٹ سے تجاوز کرچکا ہے جس کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے، ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 700 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 29 ہزار سے زائد ہے۔

کراچی میں موسم گرم ہونے کے باعث بجلی کا شارٹ فال 250 سے 300 میگا واٹ سے بڑھ کر 400 سے 500 میگا واٹ تک جا پہنچا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں بجلی کی اوسطاً فراہمی 2700 میگاواٹ ہے، نیشنل گرڈ سے حاصل کردہ اوسطاً 1000 میگاواٹ بجلی بھی شامل ہے۔