ہائیکورٹ، حسن اسکوائر اور اطراف تجاوزات، حکام سے جواب طلب

June 30, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے حسن اسکوائر کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر کے ایم سی، ڈی ایم سی شرقی، ایس ایچ او عزیز بھٹی اور دیگر سے بھی جواب طلب کرلیا، ہائی کورٹ میں حسن اسکوائر اور اطراف میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے دو بار تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیا تاہم کارروائی نہیں کی جارہی، حسن اسکوائر اور اس کے اطراف میں بڑے پیمانے پر تجاوزات قائم ، سروس روڑ اور فٹ پاتھوں پر قبضے ہیں، حسن اسکوائر فلیٹس کے اندر گیراج تک کھول لیے گئے، عدالت نے حسن اسکوائر میں غیر قانونی گیراج کی تفصیلات طلب کرلیں۔