کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گھگھر پھاٹک بمبو گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 8 سالہ بلال زخمی ہوگیا ، کورنگی ساڑھے پانچ نمبر دھوبی گھاٹ کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 14 سالہ زارا دختر محمد رفیق زخمی ہو گئی ، پرانی سبزی منڈی پیر بخاری کالونی میں نامعلوم سمت سے آکر گولی لگنے سے 20 سالہ گل ریحان ولد زیارت گل زخمی ہو گیا ۔