کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف ٹائون تھانہ کی حدود بھینس کالونی موڑ کراچی میڈیکل سینٹر کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 55 سے 60سال کے قریب معلوم ہوتی ہے تاہم ان کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی اور نہ ہی فوری طور پر موت کی وجہ معلوم ہوسکی ہے،پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو سرد خانہ منتقل کردی ہے۔