• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا شاہراہ قائدین پر آج ’غزہ مارچ‘، حافظ نعیم خطاب کرینگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے تحت جنگ بندی کے باوجود امریکی پشت پناہی سے اسرائیلی افواج کی غزہ پر مسلسل بمباری، مظلوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی کے 3سال مکمل ہونے پر خواتین و بچوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کی نسل کشی،ا ہل فلسطین و حماس سے یکجہتی و اتحاد امت کے اظہار کے لیے اتوار04اکتوبر کو4بجے سہ پہر شاہراہ قائدین پر عظیم الشان ”غزہ مارچ“ ہو گا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے۔ ”غزہ مارچ“ کی تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔امیر جما عت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نمائش چورنگی، شیر شاہ اور مین حب ریور روڈ بلدیہ ٹاؤن میں قائم کیمپوں کا دورہ کیا اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ مردوخواتین سے اپیل کی کہ ایمانی جذبے کے ساتھ شریک ہوں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید