کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 5افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی بلال چورنگی کے قریب بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ، متوفی کی شناخت 30سالہ راشد جبکہ حادثے میں زخمی نوجوان کی شناخت 17سالہ مسعود ولد نور بشیر کے نام سے کی گئی۔ سائٹ سپرہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب بوریوں سے لدے ہوئے ٹریلر کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔