کراچی(اسٹاف رپورٹر) ممتاز خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہے کہ قوم کا اتحاد اور ملی یکجہتی ہی ملک کی ترقی اور استحکام کی ضماعت ہے ، ضرورت یہ ہے کہ تمام سیاسی او ر مذہبی جماعتیں اختلافات کو باہمی بات چیت کے ذریعے حل کریں، انہوں نے کہا کہ مملکت پاکستان اور قوم میں مکمل قائدانہ صلاحیت موجود ہے جسے ہم آپس کے تعاون سے بروئے کار لاکر پاکستان کو مستحکم کرسکتے ہیں۔