• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے انتخابات، رضا حسین صدر منتخب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے37ویں سالانہ اجلاس عام میں سید رضا حسین اگلے دو سال کے لیے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے جبکہ محمد ہارون شمسی سینئر نائب صدر اور عمران ہارون بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئے۔ منعقدہ سالانہ اجلاس عام میں سبکدوش ہونے والے صدر شیخ محمد تحسین، سینئر نائب صدر عبداللہ عابد اور نائب صدر مزمل شعیب نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے معاملات میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید