• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منصوبوں میں معیار اور بروقت تکمیل کو اولین ترجیح دی جائے، ڈی جی کے ڈی اے کا دورہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی زین العابدین انصاری نے کہا ہے کہ منصوبوں میں معیار اور بروقت تکمیل کو اولین ترجیح دی جائے ،انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کے ڈی اے کے زیرِ نگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں کا اچانک دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام، پیش رفت اور معیار کا موقع پر جائزہ لیا ، انہوں نے ملیر ندی، صدیق جوکھیوگوٹھ میں 626 ملین روپے کی لاگت سے زیرِ تعمیر فلائی اوور، ملیر کینٹ تا ایم نائن سپر ہائی وے زیرِ تعمیر سڑک، جو 999ملین روپے کی لاگت سے زیر تعمیر کا بھی معائنہ کیا ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید