• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ضیاء الدین اسپتال میں روبوٹک سرجری کا باقاعدہ آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے ایک بڑے نجی ہسپتال میں روبوٹک سرجری پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا گیاہے۔ اس موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں ماہرینِ صحت نے جدید روبوٹک ٹیکنالوجی کے طریقہ کار اور مریضوں کے بہتر علاج کے امکانات پر اظہارِ خیال کیا۔ روبوٹک سرجری پروگرام کے تحت ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال میں جنرل اور کینسر کی مختلف سرجریز کی سہولت فراہم کی جائے گی، جن میں پتے، ہرنیا اور آنتوں سمیت دیگر پیچیدہ سرجریز کے طریقہ کار شامل ہیں، جبکہ گائناکولوجیکل سرجریز بھی روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے انجام دی جائیں گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید