ویڈیو: چیونٹیوں نے سونا چوری کرلیا

June 30, 2022

اسکرین گریب

چیونٹیوں کے سونا چوری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہے گئے۔

چیونٹیاں عام کیڑے ہیں، وہ حیرت انگیز طور پر اپنی بڑی طاقت کے لیے جانی جاتی ہیں اور وہ گروپ کی صورت میں بھاری چیزوں کو اُٹھانے میں مشہور ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں چیونٹیوں کو سونے کی زنجیر اٹھائے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں سیاہ چیونٹیوں کا ایک گروپ سونے کی زنجیر کو اُٹھائے لے جارہا ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’چھوٹے سونے کے اسمگلر، سوال یہ ہے کہ ان کے خلاف کس سیکشن کے تحت مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے؟‘

شیئر کیے جانے کے بعد سے، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر بہت سے لوگوں کی توجہ مبذول کر لی ہے اور اب تک ویڈیو پر 4 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ایک پرانی ویڈیو ہے، جو گزشتہ برس بھی وائرل ہوئی تھی۔