کاجول سمیت 397 شخصیات کو آسکر پینل میں شمولیت کی دعوت

July 01, 2022

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول سمیت 397مشہور شخصیات کو اکیڈمی پینل میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔ اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز نے اپنا ممبر بننے کے لیے مختلف شخصایت کو دعوت دی ہے جس کی فہرست رواں ہفتے اکیڈمی نے جاری کی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کےمطابق اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز نے اپنا ممبر بننے کے لیے بولی وڈ اداکارہ کاجول سمیت اداکارہ ریما کاگتی، اور سوریہ سمیت دیگر لوگ اس فہرست میں شامل ہیں۔دوسری جانب اداکارہ کاجول واحد شخصیت نہیں بلکہ ان کے ساتھ 397 دیگر افراد بھی اکیڈمی کے نئے ممبرز ہوں گے۔بولی وڈ اداکار اجے دیوگن نے بھی اپنی اہلیہ کو موصول ہونے والی دعوت کی خبر مداحوں کےساتھ فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے شیئرکی ہے۔ انہوں نے کاجول کو سوشل میڈیا پر مبارکباد بھی دی۔ انسٹاگرام اسٹوری پر کاجول کی تصویر کے ساتھ ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے اجے نے تحریر کیا کہ ’کاجول آپ کو آسکر پینل میں شامل ہونے پر مبارک ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ میں آج بہت پرجوش ہوں اور ناقابلِ یقین حد تک فخر محسوس کر رہا ہوں۔‘یاد رہے کہ اکیڈمی کی ویب سائٹ کے مطابق نئے ممبران میں ان آرٹسٹس اور ایگزیکٹیوز کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے تھیٹریکل موشن پکچرز میں اپنا کردار ادا کر کے خود کو دیگر سے ممتاز کیا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں شاہ رخ خان، مادھوری ڈکشٹ، علی فضل، انیل کپور، تبو، سومترا چٹرجی اور نصیر الدین شاہ سمیت دیگر بھی آسکر پینل کا حصہ رہ چکے ہیں۔