ففٹی شیڈز آف گرے، مختلف اسکرین پلے کیلئے معاہدہ کیا تھا، ڈکوٹا جانسن

July 01, 2022

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ہولی وڈ اداکارہ ڈکوٹا جانسن نے امریکی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’ففٹی شیڈز آف گرے‘ کے کئی مناظر کی شوٹنگ پر فلمسازوں کے ساتھ اختلافات تھے۔انہوں نے کہا کہ میں اس بارے میں کبھی سچ نہیں بول سکی کیونکہ مجھے فلم کی تشہیر کرنی تھی لیکن آخر کار ہم اپنی مرضی کی فلم بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ڈکوٹا جانسن نے کہا کہ میں نے بالکل مختلف اسکرین پلے کے لیے معاہدہ کیا تھا لیکن آخر کار بالکل مختلف فلم بنائی گئی۔ففٹی شیڈز آف گرے کا پہلا حصہ فروری 2015 میں ریلیز ہوا تھا جس میں ڈکوٹا نے اینستھیزیا کا کردار ادا کیا تھا۔ڈکوٹا کے مدمقابل جیمی ڈورنن تھے جنہوں نے کرسٹین گرے کا کردار ادا کیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوٹنگ سے ایک رات پہلے وہ کچھ مناظر کے ڈائیلاگ بدل دیتی تھیں جس کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ڈکوٹا جانسن نے کہا کہ اگر مجھے معلوم ہوتا کہ فلم کی شوٹنگ کیسے ہونی ہے تو میں شاید کبھی اس میں کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت نفسیاتی کردار تھا لیکن مجھے اس پر کوئی افسوس نہیں ہے۔واضح رہے کہ ڈکوٹا جانسن اس وقت اپنی نئی فلم پرسویشن کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ فلم نیٹ فلکس پر رواں سال جولائی میں ریلیز کی جائے گی۔