مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کی بڑی یاترا کا آغاز

July 01, 2022

پہلگام، بھارت (اے ایف پی) مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کی بڑی یاترا کا آغاز ہوگیا۔ بھارت بھر سے ہزاروں کی تعداد میںیاتریوں نے مقبوضہ کشمیر میں ایک بڑی یاترا کے آغاز پر ہمالیہ کے راستوں سے گزرنا شروع کیا جس کے ساتھ ایک بڑی سیکورٹی کارروائی بھی کی گئی۔ ناقدین نے ہندو قوم پرست حکومت پر متنازع مسلم اکثریتی علاقے پر نئی دہلی کے دعووں کو تقویت دینے کے لیے سالانہ امرناتھ جلوس کے استعمال کا الزام لگایا۔