نہ کسی نے مجھ پر احسان کیا نہ میں کسی پر احسان کر سکتا ہوں، حمزہ شہباز

July 01, 2022

فوٹو فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ 17جولائی کو ضمنی انتخابات میں عوام جس کو چاہیں گے ووٹ دیں گے، نہ کسی نے مجھ پر احسان کیا ہے نہ میں کسی پر احسان کر سکتا ہوں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ میں نے صوبے کے عوام کی آسانیوں کے لیے دن رات ایک کیا، آج سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار پرویز الہٰی کا الگ الگ موقف تھا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ اگر میرے پاس رن آف الیکشن کے نمبرز پورے نہ ہوتے تو میں گھر چلا جاتا، 22 جولائی کو الیکشن کروانے کا فیصلہ قابل قبول ہے، جتنے بھی آئینی بحران آئیں مجھے عوام کی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہوں صوبے کے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا، ان لوگوں نے آج عدالت میں موقف دیا ہے کہ 22 جولائی کو جو بھی فیصلہ آئے گا وہ قبول ہوگا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے معاشی طور پر سخت فیصلے کیے گئے ہیں۔