بیوی کی جانب سے عطیات دینے پر مشتعل شخص نے چرچ کو ہی آگ لگادی

July 01, 2022

ایک روسی شہری نے اپنی بیوی کی جانب سے مقامی چرچ کو مسلسل عطیات دینے پر غصے میں آکر چرچ کو ہی جلا ڈالا۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ ہفتے روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کے ایک گاؤں پارگولوو میں پیش آیا۔

چرچ سینٹ باسل دی گریٹ کو مذکورہ بالا شخص نے 26 جون کی صبح صرف اس وجہ سے نذر آتش کیا کیونکہ اس کی بیوی اس چرچ کو عطیات دیا کرتی تھی، اس صورتحال پر وہ سخت ناراض تھا۔

آگ سے چرچ کو کافی نقصان پہنچا، تاہم چرچ میں عبادت کرنے والے مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر اسے مکمل طور پر جلنے سے بچالیا، جبکہ وہ مذکورہ شخص کے اس اقدام پر کافی مشتعل بھی تھے۔