امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان جمعہ کو ٹیلیفون پر رابطہ ہوا۔
تل ابیب سے اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کو امریکا کے قیام کی 250ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو نے جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔