پریانکا چوپڑا کو امریکا میں بھارتی مصنوعات متعارف کرانا مہنگا پڑگیا

July 02, 2022

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)نک جوناس سے شادی کے بعد امریکا میں مقیم بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے مستبقل کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے کاروبار کا آغازکیا ہے لیکن آغاز ہی انہیں مہنگا پڑگیا۔پریانکا نے “سونا ہوم” کے نام سے منیشن کے گویال کے ساتھ پارٹنرشپ کے تحت بھارتی ہوم ویئرلائن لانچ متعارف کروائی ہے۔ انسٹاگرام پراس حوالے سے تفصیلات شیئرکرنے والی پریانکا نے بتایا کہ وہ اور منیش اپنے مشترکہ ثقافتی ورثے کے لیے اپنے پیارکو گھراور دوستوں سمیت دیگر کے لیے تفریح فراہم کرنے کے جذبے کے ساتھ لانا چاہتے تھے، ایک ایسابرانڈ جس پرانہیں بے حد فخرہے۔اداکارہ نے لکھا کہ سونا ہوم کو بہت پیار کے ساتھ اور ہرلمحے کو پرتعیش اورخاص بنانے کے مقصد کے ساتھ لایا گیا ہے اور وہ اپنے فالوورزکواپنی میزپرخوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوش ہیں۔اداکارہ کی اپنی ثقافت سے محبت اپنی جگہ لیکن سوشل میڈیا صارفین کو جو چیزکھٹکی وہ برتنوں سمیت دیگرٹیبل مصنوعات کی مہنگی قیمتیں ہیں۔آفیشل ویب سائٹ کے مطابق ایک ٹیبل کلاتھ کی قیمت 30 ہزار سے زائد بھارتی روپے جبکہ چار نیپکن کا سیٹ 13 ہزار روپے سے زائد کا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے اپنے تبصروں میں اتنی مہنگی قیمتیں متعارف کروانے پرپریانکا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔بھارتی روپوں میں پریانکا کی’ سونا ہوم’ کی جانب سے متعارف کروائی گئی مصنوعات میں ڈنر پلیٹ 4,700، ٹیبل کلاتھ 31,000روپے، کوسٹرز 4,500 روپے، کاک ٹیل نیپکن 5,300 روپے، ڈنر نیپکن 13,000روپے، بریڈ باسکٹس 7,500 روپے، بوتل کولر 30,000روپے، اور اسٹرا 2,200 روپے ہے۔کافی کے مگ کی قیمت 3,471 روپے جبکہ چائے کے کپ اور ایک طشتری کی قیمت 5,365 روپے ہے۔