6 سال کی تاخیر کے بعد فلم ’رہبرا‘ اور ’چوہدری‘ ریلیز

July 03, 2022

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کم از کم 6 سال کی تاخیر کے بعد احسن خان اور عائشہ عمر کی رومانٹک کامیڈی فلم ’رہبرا‘ کے ساتھ ساتھ انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کہلانے والے سندھ پولیس کے افسر چوہدری اسلم کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’چوہدری‘ کو بھی ریلیز کردیا گیا۔دونوں فلموں کو 2016 میں بنانے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد 2017 میں ان پر کام شروع کیا گیا اور متعدد مسائل کی وجہ سے ان کی شوٹنگ تاخیر کا شکار رہی۔دونوں فلموں کو ہر حال میں 2019 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر ایسا نہ ہوپانے پر انہیں 2020 میں ریلیز کیے جانے کا امکان تھا مگر پھر پاکستان میں کورونا کی وبا آنے کے باعث ان کی نمائش ملتوی ہوئی۔گزشتہ 6 سال سے متعدد وجوہات کی وجہ سے شوٹنگ اور نمائش ملتوی ہونے کے بعد اب دونوں فلموں کو سینماؤں میں پیش کردیا گیا۔دونوں فلموں کو جون کے اختتام پر سینماؤں میں پیش کیا گیا اور لوگوں کی جانب سے دونوں کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔