سڈنی میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی

July 03, 2022

فائل فوٹو

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق مغربی سڈنی کے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو انخلاء کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سڈنی میں جان لیوا ہنگامی صورتحال ہے،آنے والے دنوں میں موسم میں مزید شدت آئے گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق سڈنی کے ایک ڈیم میں پانی کی سطح میں خطرناک اضافہ جاری ہے اور ڈیم سے پانی کا اخراج شروع ہوچکا ہے۔

دوسری جانب سڈنی کے ساحلی علاقوں کے لوگوں کو سفری سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔