ناروے، قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالے کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش

July 04, 2022

اوسلو (اے ایف پی /جنگ نیوز )ناروے کے شہر اوسلو کے مضافات میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے بعد اسلام مخالف شدت پسند رہنما کی گاڑی کا پیچھا کرکے اسے کچلنے کی کوشش کی گئی۔اے ایف پی کے مطابق ناروے پولیس نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں اس گاڑی کا ڈرائیور بھی شامل ہے، جس پر لارس تھورسن کی گاڑی کو ٹکر مارنے کا الزام ہے۔تھورسن شدت پسند اسلام مخالف گروپ ’سٹاپ اسلامائزیشن آف ناروے‘ کا لیڈر ہے۔پولیس نے بتایا کہ جس ایس یو وی (SUV) گاڑی کو ٹکر ماری گئی، اس میں سوار پانچ افراد زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کو ہسپتال لے جانا پڑا۔فیس بک پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تھورسن اور دیگر کارکن اوسلو کے مضافاتی علاقے مورٹنسرڈ میں موجود ہیں، جہاں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے۔