آٹے اور میدے کے2 ٹرک خیبرپختونخواسمگل کرنے کی کوشش ناکام

July 05, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ نصیر آباد پولیس اور محکمہ خوراک نے آٹے اور میدے سے لدے 2 ٹرک خیبرپختونخواسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ٹرکوں سے 600تھیلے آٹا، 200 تھیلے میدہ اور 68بوریفائن آٹا برآمد کرکے دونوں ٹرک ڈرائیوروں کو گرفتارکرلیا گیا جن کے ناماسد اور فضل بتائے جاتے ہیں۔