• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں گن پوائنٹ پر ڈکیتیوں میں اضافہ،شہری غیر محفوظ ہوگئے

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)جڑواں شہروں میں گن پوائنٹ پر ڈکیتیوں میں اضافہ ہونے پرشہری غیر محفوظ ہوگئے۔شہری 18موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات، موبائل فونز ،نقدی و دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 13موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، گن پوائنٹ پر ڈکیتیوں میں اضافہ جبکہ تھانہ نصیرآباد کے علاقہ سہام ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ یونیورسٹی ٹاؤن ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ آلاں والے قبرستان ،تھانہ روات فیز8 اور دیگرعلاقوں میں نقدی ،موبائل فونز اور قیمتی اشیاء چھین لی گئیں ، فیز8میں محمددلاور کیانی کے گھرسے 17تولے وزنی طلائی زیورات ،2لاکھ 35ہزار روپے ،3موبائل ،تھانہ سٹی کے علاقہ نالہ لئی کے کنارے سے محمدریاض کے 2بکرے ،رتہ امرال میں نعیم ناصر کے گھرسے 4لاکھ 75ہزار روپے ،بے نظیر بھٹو ہسپتال میں لائبہ سبحان کے 35ہزار روپے اور موبائل ،صادق آباد میں اعتزازخان کی گاڑی سے لیپ ٹاپ اور 2موبائل ،پیپلز کالونی میں محمدعمر کے گھرسے تالہ توڑ کرسامان مالیتی 3لاکھ روپے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید