راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)چیئر مین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سرپرست اعلی ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان پیر علامہ سید ریاض حسین شاہ سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی، دونوں راہنماوں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی، اس موقع پر صاحبزادہ سید فیصل ریاض حسین شاہ، ڈاکٹر فیصل اقبال خان، راجہ زاہد محمود، ڈاکٹر محمد رفیق نجم، ڈاکٹر محمد میر آصف اکبر قادری، قاضی فیض الاسلام، انار خان گوندل، علامہ میر اشتیاق ایڈوکیٹ، علامہ بشیر القادری ودیگر بھی موجود تھے۔