اسلام آباد (ایوب ناصر خصوصی نامہ نگار) وزیر اعظم خصوصی ریلیف اسکیم میں ایک شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ صرف ایک گاڑی کو ہی ریلیف دیا جا رہا ہے، کسی خاندان کے سربراہ کے نام ایک سے زائد گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں تو انہیں ریلیف نہیں دیا جا رہا، 9771 پر میسج پر جواب ملتا ہے کہ آپ ریلیف لے چکے ہیں۔