• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں ایک ہفتے میں 164جرائم پیشہ عناصر گرفتار

اسلام آباد(ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں ایک ہفتے میں 164 جرائم پیشہ عناصر گرفتار کئے گئے، منشیات، سرچ آپریشنز کے دوران 132 مشکوک افراد، 127 موٹر سائیکلیں اور نو گاڑیاں مختلف تھانوں میں منتقل کی گئیں۔غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد۔مختلف سرچ آپریشنز کے دوران 2169 افراد، 1045 گھروں، 260 دکانوں، 133 ہوٹلز، 1134 موٹر سائیکلوں اور 443گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔گرفتار ملزمان میں 104 عدالتی مفرور، مجرمان اشتہاری اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان شامل ہیں، جبکہ منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 60 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1,837 گرام آئس، 5,930 گرام چرس، 815 گرام بھنگ، 56 بوتل شراب، تین رائفلیں، تین کلاشنکوفیں، چھ خنجر اور مختلف بور کے 31 پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کیے گئے۔ گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں 2,169 افراد، 1,045 گھروں، 260 دکانوں، 133 ہوٹلز، 1,134 موٹر سائیکلوں اور 443گاڑیوں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔
اسلام آباد سے مزید