مسرت نذیر رشتے میں چاچی لگتی ہیں، بشریٰ انصاری

July 06, 2022

کراچی (آئی این پی) ورسٹائل سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ و گلوکارہ مسرت نذیر ان کی رشتے میں چاچی لگتی ہیں۔ایک ٹی وی پروگرام میں بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ماضی کی اداکارہ و گلوکارہ مسرت نذیرمیری چاچی ہیں کیونکہ ان کے شوہرڈاکٹرارشدمجید میرے والد کے فرسٹ کزن ہیں۔ماضی میں مسرت کے کئی گانوں پر پیروڈی کرنے والی بشری انصاری نے انہیں سراہتے ہوئے کہا کہ وہ کرشماتی شخصیت کی مالک ہیں ، میں نے ان کے علاوہ سبھی خوبصورت خواتین کی پیروڈی کی جن میں سلمی آغا، طاہرہ سعید، میڈم نورجہاں اور دیگرشامل ہیں۔