ہفتے کے آخر تک مون سون ہواؤں میں مزید شدت آ سکتی ہے: این ڈی ایم اے

July 06, 2022

فائل فوٹو

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہہفتے کے آخر تک مون سون ہواؤں میں مزید شدت آسکتی ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق مون سون ہواؤں کا حالیہ سلسلہ 24 سے 48 گھنٹے تک مزید جاری رہ سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں 5 جولائی کی رات سے 7 جولائی کی صبح تک بارش کا امکان ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ وفاقی، صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز ہنگامی صورتِ حال کے لیے تیار رہیں، برساتی نالوں اور آبی گزر گاہوں کی نگرانی کی جائے۔