بھارت: افغانستان کے مسلم روحانی پیشوا’صوفی بابا‘ قتل

July 07, 2022

کراچی ( نیوز ڈیسک )افغانستان سے تعلق رکھنے والے مسلمان روحانی پیشوا کو بھارت میں قتل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے علاقے ناشک میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے 35 سالہ شخص کو فائرنگ کا نشانہ بناکر قتل کیا، مقتول کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا ہے اور وہ ’صوفی بابا‘ کے نام سے مشہور تھا۔