کپڑوں پر منہ سے اسپرے کرتے دھوبی کی ویڈیو وائرل

July 07, 2022

آپ نے انٹرنیٹ سمیت حقیقی دنیا میں بھی کئی طرح کے کام چور دیکھے ہوں گے مگر وائرل ہوتی اس نئی ویڈیو میں دھوبی نے کاہلی اور گندگی کی حد ہی کر دی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹس پر اس وقت ایک دھوبی کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ دھوبی پاس پڑی اسپرے بوتل سے کپڑوں کو گیلا کرنے کے بجائے منہ میں پانی بھر کر کپڑوں پر اسپرے کر رہا ہے۔

اس دھوبی کے پاس رکھی بھاری بھرکم استری اس بات کا ثبوت ہے کہ اب یہ کپڑوں کو گیلا کر کے استری کرے گا۔

متعدد پلیٹ فارمز پر وائرل اس ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین کو غصے کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب چند انٹرنیٹ صارفین کا مزاحیہ انداز میں سب کو مشورہ دینا ہے کہ ’اس عید پر اپنے کپڑے اس دھوبی کو دینا مت بھولیے گا‘۔