سافٹ بال فائیو اے سائیڈ کوچنگ کورس کا انعقاد

July 26, 2022

سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے زیراہتمام دوسرے قومی بیس بال ڡبی فائیو ٹریننگ اینڈ کوچنگ کورس کا انعقاد سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں کیا گیا ، کورس میں محمد ذیشان مرچنٹ،ایونٹ ڈائریکٹر مراد حسین، کوآرڈینیٹر شیراز آصف اور شاہدآفتاب نے شرکاء کو لیکچراور ملٹی میڈیا کے ذریعے بیس بال فائیو کی تاریخ، گیم ٹیکنیک اور قواعد وضوابط سے متعلق معلومات فراہم کیں جبکہ پریکٹیکل سیشن میں شرکاء کے میچز کرائے گئے۔

کورس میں اسپورٹس انجریز سے آگاہی کیلئے بھی خصوصی سیشن رکھا گیا جس میں کراچی یونیورسٹی کے فزیکل ایجوکیشن و اسپورٹس سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں عمران عظیمی نے کورس کے شرکاء کو کھلاڑیوں کو ہونے والی اسپورٹس انجریز سے بچاؤ کیلئے کئے جانے والے ضروری اقدامات سے متعلق لیکچر دیا۔

بعدازاں کورس کے شرکاء میں سرٹیفکیٹس کی تقسیم کی تقریب میں مہمان خصوصی کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل سید محمد علی شاہ، سندھ مدرستہ السلام کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن، سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم سرٹیفکٹ تقسیم کئے۔