پاکستان کے 7 شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق

August 02, 2022

ابھی کئی شہروں کے سیوریج سیمپلز کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔

پاکستان کے 7 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وفاقی حکام کے مطابق جولائی کے مہینے میں خیبرپختونخوا کے 4 شہروں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، پشاور، بنوں، نوشہرہ اور سوات کے سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وفاقی حکام کے مطابق جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت لاہور کے سیوریج سیمپلز میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق سامنے آئی ہے۔

وفاقی حکام کے مطابق ابھی کئی شہروں کے سیوریج سیمپلز کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔

وفاقی حکام کا بتانا ہے کہ اب تک شمالی وزیرستان سے پولیو کے 13اور لکی مروت سے ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔