بھارتی جیل میں قید یاسین ملک نے بھوک ہڑتال ختم کردی

August 03, 2022

سرینگر(نیوز ایجنسی ) نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظربند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے10روز سے جاری بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے ۔انہوں نے بھوک ہڑتال متعلقہ حکام کو ان کے مطالبات سے آگاہ کئے جانے کے بعد ختم کی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 56سالہ علیل رہنما یاسین ملک نے 22جولائی کو غیر معینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال شروع کی تھی ۔ یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ٹوئٹر پر لکھا ’’ مجھے خوشی ہے کہ میرے شوہر نے بھوک ہڑتال ختم کر دی۔