یوم استحصال کشمیر، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا، عالمی برادری نوٹس لے، ابرار حسین

August 06, 2022

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل ) بریڈفورڈ قونصلیٹ میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ایک تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی تقریب کاآغاز حافظ عبدالقادر نوشاہی کی تلاوت سے ہوا ڈپٹی قونصل جنرل شعیب مبارک نے صدر پاکستان وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے پیغامات پڑھے۔اس موقع قونصل جنرل ابرار حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ اگست 2019 کو مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت کو تبدیل کر کے نہ صرف اپنےقانون کی دھجیاں بکھیرے ہیں بلکہ کشمیریوں پر ظلم کا ایک نیا دور شروع کیابھارت کا یہ غیر انسانی اقداماقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی نہ صرف کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی حقوق کے علمبردار ممالک، اداروں اور تنظیموں کیلئے ایک کھلا چیلنج بن چکا ہے۔بین الاقوامی برادری کو جس طرح کردار ادا کرنا چا ہئے وہ نہیں کیا اوریہ عالمی برادری کی کشمیر کے حوالے سے بدترین بے حسی ہے ۔پاکستان ہمیشہ امن کا خواں ہے اور کشمیریوں کو اختیار دیا کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں انہوں نے کہا کہ 5اگست2019کے بعد مقبوضہ جموں کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور سینکڑوں بے گناہ کشمیروں کو شہید اور لاپتہ کیا گیا ہے۔ بھارتی اقدام کی وجہ سے ایک عظیم انسانی المیہ پیدا ہو چکا ہےپاکستان بھارتی حکومتکے اس تقسیم کے عمل کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے جس کی بدولت لاکھوں کشمیریوں کواْن کے بنیاد ی حق سے محروم کیا گیا ہے۔ اقوام عالم اور خاص طور پر مسلم ممالک اس غیر آئینی قید وبند کےتدارک کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں اور مظلوم، نہتے اوربے گناہ کشمیریوں کو اْن کی اْمنگوں کےمطابق آزاد ماحول فراہم کریں۔ اقوام متحدہ اور دیگر موثر بین الااقومی اداروں کو بھی بھارتی اقدام کانوٹس لیتے ہوئے مداخلت کر کے ایک جارحانہ سفارتی مہم اختیار کرتے ہوئے اس کے حل کیلئے راستہ نکالنا چاہیے۔ قونصل جنرل نے اورسیزکشمیریوں سے اپیل کی کہ تحریک کشمیر کے لیے اپنی مسلسل جدوجہد جاری رکھیں سیاسی جماعتوں کوکشمیر کی صورت حال سے آگاہ کریں ۔آخر میں حافظ مشری نے شہدائے کشمیر کے لیے خصوصی دعا کی ۔